the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ریاض،1جولائی (ایجنسی) سعودی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک مرتبہ پھر "دہشت گردی اور شدت پسندی کے لیے قطر کی سپورٹ" کو مسترد کرنے کے حوالے سے اپنے موقف کو دُہرایا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ قطر کے بائیکاٹ کا مقصد دوحہ کو یہ پیغام پہنچانا تھا کہ "صبر کا پیمانہ چھلک چکا ہے"۔

وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹوئیٹ میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے اس بیان کا ذکر کیا ہے جو انہوں نے 27 جون کو واشنگٹن سے جاری کیا تھا۔ الجبیر کا کہنا تھا کہ قطر کو پیش کیے جانے والے مطالبات پر کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے باور کرایا کہ سعودی عرب دوحہ کی جانب سے دہشت گردی اور



شدت پسندی کی سپورٹ اور مملکت اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کے موقف کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔


عادل الجبیر نے تین روز قبل واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے سے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ "دنیا میں کوئی بھی ریاست شدت پسند تنظیموں اور جماعتوں کی فنڈنگ کو اصولی طور پر قبول نہیں کر سکتی۔ القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروپوں کو تاوان کے طور پر خطیر رقوم کی ادائیگی ناقابلِ قبول ہے۔ اسی طرح قطر کا عراق میں شیعہ ملیشیاؤں کو 30 کروڑ ڈالر ادا کرنا بھی کسی طور قبول نہیں کیا جا سکتا۔ غالبا اس رقم کا بڑا حصہ ایرانی قُدس فورس کے ہاتھوں میں پہنچے گا۔ میرا سمجھتا ہوں کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک اس سلسلے کو روکے جانے کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کریں گے"۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.